کرائسٹ چرچ(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیوزی لینڈ نے دوسرے میچ کی پہلی اننگز 6 وکٹوں کے نقصان پر659 بنا کر ڈکلیئر کر دی ہے ، ن نیوزی لینڈ کو پاکستان پر 362 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اور ہنری نکلز کے درمیان تاریخی 369 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی ، کپتان اکیلے ہی 238 رنز بنا کر ٹیم کی پوزیشن کو مضبوط کر گئے جبکہ ہنری نے 157 رنز کی اننگ کھیل کرمیچ کو ناقابل ان کے علاوہ اوپننگ پر آنے والے ٹام لتھام نے 33 بلینڈل نے 16 ، راس ٹیلر نے 12 اور واٹلنگ نے 7 رنز بنائے ۔مچل 102 رنز اور جیمی سن 30 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔پاکستان نے آغاز اچھا کیا اور 52 رنز پر میزبان ٹیم کی دو وکٹیں گرا دیں اور اس کے بعد تیسری وکٹ 71 رنز پر راس ٹیلر کی گری لیکن تین وکٹیں گنوا نے کے بعد نیوزی لینڈ نے پوزیشن اپنے کنٹرول میں کر لی ۔پاکستانی باولرز میں سے شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف اور محمد عباس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔تسخیر بنا
دیا ۔

Comments
Post a Comment