Skip to main content

Latest

 

پاکستان میں ٹِک ٹاک بند ہو گی یا نہیں؟ تفصیلات جاری کرنے کی ہدایت




پی آئی سی نے پی ٹی اے سے ٹک ٹاک پر پابندی کے اجلاس سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انفارمیشن کمیش نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے ٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق اجلاس کے منٹس اور تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

کمشنر زاہد عبداللہ نے ندیم عمر کی جانب سے دائر شکایت پر حکم جاری کر دیا، ندیم عمر نے پی ٹی اے کی جانب سے پاکستان میں ٹِک ٹاک پر پابندی سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

تاہم درخواست کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پی آئی سی نے پی ٹی اے کو ہدایت کی کہ وہ درخواست دہندہ کو 10 روز میں ٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق تفصیلات اور اجلاس کے منٹس سے متعلق معلومات فراہم کرے۔

جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 'پی ٹی اے کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ درخواست گزار (ندیم عمر) کو مطلوبہ معلومات، ٹک ٹاک کے خلاف صوبے اور ضلع کے لحاظ سے موصول ہونے والی شکایات کی مجموعی تعداد فراہم کریں'۔

حکم نامے میں ٹیلی کام ریگولیٹر پی ٹی اے کی جانب سے ٹک ٹاک انتظامیہ کو ارسال کیے گئے خطوط اور ای میلز کی کاپیاں، ٹک ٹاک انتظامیہ کی جانب سے موصول ہونے والے خطوط اور ای میلز کی کاپیاں اور اجلاس کے منٹس اور نوٹس کی کاپیاں بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس میں پی ٹی اے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

چینی کمپنی کی ملکیت ٹک ٹاک ایپ پر مبینہ طور پر 'غیر اخلاقی مواد' کے خلاف پی ٹی اے کی جانب سے متعدد وارننگز جاری کیے جانے کے بعد اکتوبر کے مہینے میں پابندی عائد کی گئی تھی جبکہ بعدِ ازاں پی ٹی اے نے شرائط اور وارننگز کے ساتھ ٹک ٹاک کو پاکستان میں ایک بار پھر بحال کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان کے شہریوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ٹک ٹاک ایپ یا کسی بھی دوسری ایپ پر پابندی کی وجہ بننے والی فائلز اور اجلاس کے منٹس تک رسائی حاصل کر سکیں تاکہ وہ افسران کی جانب سے فراہم کردہ مواد پر جائزہ لے سکیں کہ حتمی فیصلے کے ذریعے پابندی کیوں لگائی گئی۔

واضح رہے کہ چینی ایپ ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد کی نشریات جاری ہے، جس کی وجہ سے بچوں کے زہن کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی تربیت متاثر ہو رہی ہے

Comments

Popular posts from this blog

پاکستان کا تین مراحل میں تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

  وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا کہ صوبوں اور متعلقہ حکام سے مشورے کے بعد یہ فیصلہ ہوا ہے کہ نویں سے بارویں تک کلاسز کے لیے تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے۔ 25 جنوری سے پرائمری سے آٹھویں تک کلاسز کے طلبا سکول آنا شروع کر دیں گے جبکہ یکم فروری سے تمام یونیورسٹیاں کھول دی جائیں گی۔ وفاقی وزیر تعلیم کے مطابق بورڈ کے امتحانات مئی اور جون میں ہو سکیں گے۔ شفقت محمود نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ تعلیمی ادارے 11 جنوری سے آن لائن کلاسز کا آغاز کر سکتے ہی

دوسرے روز کے کھیل میں پاکستان کیلئے کیا مہنگا ثابت ہوا؟ محمد عباس نے حال دل سنا دیا

کرائسٹ چرچ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عباس نے کہا ہے کہ نیوزی کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں اہم بلے بازوں کے کیچ ڈراپہونا مہنگا ثابت ہو۔  تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد عباس نے کہا کہ ڈراپ کیچز سے مایوسی ہوتی ہے، باﺅلر وکٹ لے اور نوبال ہوجائے تب بھی مایوسی ہوتی ہے، پاکستان ٹیم نے پہلے سیشن میں بہت محنت کی اور اچھی پوزیشن میں رہے، دوسرا سیشن بھی ٹھیک رہا لیکن تیسرے میں ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

آپ کی اجازت ہے؟ ملکی حالات سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان بھی اداس، سوالات اٹھا دیئے

  اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے حالات کی وجہ سےتقریباً ہر شخص ہی پریشان  ہے اور اب محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے بھی اپنے احساسات کا اظہار کردیا   او ر بتایا کہ ان کی طبیعت بےحد اداس اور چڑچڑی رہتی ہے کہ ﷲ پاک ہم لوگوں کو  کن گناہوں کی سزا دے رہا ہے؟ روزنامہ جنگ میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے لکھا کہ پورے ملک میں ایک ایسا ماحول بنا دیا گیا ہے کہ سوائے گالیاں اور جھوٹ، لغویات کے کچھ سنائی نہیں دیتا۔ اسلام آباد کے مہاراجہ اور لاہور کی مہارانی، لاہور کی راجکماری کی سات پشتوں کو گالیوں سے نوازتے ہیں۔ یہ کلچر پچھلے چار سال میں عروج پر پہنچا ہے۔ نہایت بدقسمتی یہ ہے کہ حکمرانِ وقت نے اِس ٹیم کی کپتانی سنبھالی ہوئی ہے۔ اِن لوگوں کی کارکردگی صفر ہے اور زبانیں سو گز لمبی ہیں۔ وزیراعظم صاحب آپ نے عوام سے لاتعداد وعدے کئے تھے؟ آپ کو یاد ہوں گے ؟ محترم وزیراعظم صاحب ایک معمولی سے شہری کی حیثیت سے آپ کو چند باتیں یاد دلانا چاہتا ہوں۔ آپ کی اجازت ہے؟