مندر کی تعمیر کیلئے مولوی شریف سے پیسے ریکور کئے جائیں،چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کرک میں مندر جلائے جانے سے متعلق از خود نوٹس پرسماعت کے دوران چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ جن لوگوں نے مندر کو جلایا ان سے پیسے ریکور کریں،مندر کی تعمیر کیلئے مولوی شریف سے پیسے ریکور کیے جائیں،جب تک ان لوگوں کی جیب سے پیسے نہیں نکلیں گے یہ دوبارہ یہی کام کریں گے۔
سپریم کورٹ میں کرک میں مندر جلائے جانے سے متعلق از خود نوٹس پر سماعت ہوئی،آئی جی اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا سپریم کورٹ میں پیش ہوئے، جسٹس اعجاز الاحسن نے آئی جی سے استفسار کیاکہ پولیس چوکی قریب ہونے کے باوجود واقعہ کیسے ہوگیا؟، ایجنسیاں کیا کر رہی تھیں جب اتنے لوگ جمع ہوئے؟،آئی جی نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ ایس پی اور ڈی ایس پی سمیت ڈیوٹی پرمامور 92اہلکاروں کو معطل کیا گی۔
Comments
Post a Comment