Skip to main content

Posts

نیوزی لینڈ نے 659 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی ، 362 رنز کی برتری

Recent posts

پاکستان کا تین مراحل میں تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

  وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا کہ صوبوں اور متعلقہ حکام سے مشورے کے بعد یہ فیصلہ ہوا ہے کہ نویں سے بارویں تک کلاسز کے لیے تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے۔ 25 جنوری سے پرائمری سے آٹھویں تک کلاسز کے طلبا سکول آنا شروع کر دیں گے جبکہ یکم فروری سے تمام یونیورسٹیاں کھول دی جائیں گی۔ وفاقی وزیر تعلیم کے مطابق بورڈ کے امتحانات مئی اور جون میں ہو سکیں گے۔ شفقت محمود نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ تعلیمی ادارے 11 جنوری سے آن لائن کلاسز کا آغاز کر سکتے ہی

لانگ مارچ ضرورہوگا،مریم نواز

  لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ  لانگ مارچ ضرورہوگا،لانگ مارچ کی تاریخ کا انتخاب عوام کی سہولت کومدنظررکھ  کرہوگا۔ مریم نواز کاکہناتھا کہ بہاولپور کے عوام نے میرا دل جیت لیا،ریلیاں  بہاولپورکاکلچرنہیں،اس کے باوجودعوام نے خوش کردیا، انہوں نے کہاکہ بہاولپور کے  عوام نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا

دوسرے روز کے کھیل میں پاکستان کیلئے کیا مہنگا ثابت ہوا؟ محمد عباس نے حال دل سنا دیا

کرائسٹ چرچ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عباس نے کہا ہے کہ نیوزی کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں اہم بلے بازوں کے کیچ ڈراپہونا مہنگا ثابت ہو۔  تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد عباس نے کہا کہ ڈراپ کیچز سے مایوسی ہوتی ہے، باﺅلر وکٹ لے اور نوبال ہوجائے تب بھی مایوسی ہوتی ہے، پاکستان ٹیم نے پہلے سیشن میں بہت محنت کی اور اچھی پوزیشن میں رہے، دوسرا سیشن بھی ٹھیک رہا لیکن تیسرے میں ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

آپ کی اجازت ہے؟ ملکی حالات سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان بھی اداس، سوالات اٹھا دیئے

  اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے حالات کی وجہ سےتقریباً ہر شخص ہی پریشان  ہے اور اب محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے بھی اپنے احساسات کا اظہار کردیا   او ر بتایا کہ ان کی طبیعت بےحد اداس اور چڑچڑی رہتی ہے کہ ﷲ پاک ہم لوگوں کو  کن گناہوں کی سزا دے رہا ہے؟ روزنامہ جنگ میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے لکھا کہ پورے ملک میں ایک ایسا ماحول بنا دیا گیا ہے کہ سوائے گالیاں اور جھوٹ، لغویات کے کچھ سنائی نہیں دیتا۔ اسلام آباد کے مہاراجہ اور لاہور کی مہارانی، لاہور کی راجکماری کی سات پشتوں کو گالیوں سے نوازتے ہیں۔ یہ کلچر پچھلے چار سال میں عروج پر پہنچا ہے۔ نہایت بدقسمتی یہ ہے کہ حکمرانِ وقت نے اِس ٹیم کی کپتانی سنبھالی ہوئی ہے۔ اِن لوگوں کی کارکردگی صفر ہے اور زبانیں سو گز لمبی ہیں۔ وزیراعظم صاحب آپ نے عوام سے لاتعداد وعدے کئے تھے؟ آپ کو یاد ہوں گے ؟ محترم وزیراعظم صاحب ایک معمولی سے شہری کی حیثیت سے آپ کو چند باتیں یاد دلانا چاہتا ہوں۔ آپ کی اجازت ہے؟